اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایوان صدر میں ملٹری اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت نے نمایاں خدمات اور کارناموں پر عسکری شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ یہ پروقار تقریب 2حصوں پر مشتمل تھی پہلے حصے میں 12 ستارہ بسالت،17 ہلال امتیاز عسکری جبکہ دوسرے حصے میں 28 ہلال امتیاز عسکری کے اعزازات دئیے گئے۔کرنل مجیب الرحمن شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا ، کمانڈر بحریہ سید کامران سعید گیلانی کو بہترین خدمات دینے پر ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کے اعزاز عطا کیا گیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر بحریہ حماد حسن میکن کو بہترین خدمات پر ستارہ بسالت دیا گیا۔ کرنل مجیب الرحمن شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ حوالدارناصر محمود شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔ نائیک فرہاد حسین مغل شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کا ایوارڈ عطا کیا گیا۔ لانس نائیک محمد عمران شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ لانس نائیک محمد زاہد شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت دیا گیا، سپیشل فورس ٹیکنیشن محمد عباس خان شہید ، سپاہی محمد شمیم شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت کا ایوارڈ دیا گیا۔ سوا راحسان اللہ خان شہید بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا اس پروقار تقریب میں صدر مملکت نے باصلاحیت اعلیٰ افسران کو ان کی پیشہ وارانہ مہارت قابل ستائش قائدانہ انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں ہلال امتیاز عسکری سے نوازا ،بلال امتیاز عسکری حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، ایئر مارشل عامر مسعود، میجر جنرل سید نصر رضا، ریئر ایڈمرل اطہر سلیم، ریئر ایڈمرل احمد نوضان، میجر جنرل طاہر سردار، میجر جنرل خورشید محمد اترائ، میجر جنرل ہشلا ایم بقائی ، میجر جنرل وسیم عالمگیر، میجر جنرل محمد اسد قریشی ، میجر جیرنل کرامت حسین شاہ بخاری، میجر جنرل طارق محمود، میجر جنرل راسخ مقصود، ایئروائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی، میجر جنرل فرخ سعید، میجر جنرل سید نجیب احمد، میجر جنرل طارق محمود، میجر جنرل راسخ ، میجر جنرل کامران خورشید، میجر جنرل محمد اصغر، میجر جنرل ضیاء الرحمن، میجر جنرل زاہد محمود، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل اظہر اقبال عباسی، میجر جنرل ایمن بلال صفدر، میجر جنرل طارق محمود ، میجر جنرل احسن گلریز، میجرل شاہد امتیاز، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد، ایئر وائس مارشل حامدرشید رندھاوا، ایئر ایڈمرل جاوید اقبال، میجر جنرل محمد زاہدخان، میجر جنرل غلام جعفر، میجر جنرل محمد منیر افسر، میجر جنرل بابر افتخار ، میجر جنرل عرفان ارشد، میجر جنرل یوسف جمال، میجر جنرل کاشف نذیر، میجر جنرل احسان محمود خان، میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ، میجر جنرل محمد شہباز خان، ریئر ایڈمرل مرزا فواد، امین بیگ، ایئر وائس مارشل محمد اطہر شمس، ایئر وائس مارشل ابرابر احمد، ایئر وائس مارشل ثوبان وزیر سید شامل ہیں۔