اسلام آباد (ویب ڈیسک)
یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بندرہی۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں صبح پانچ بجے سے دوپہر 2بجے تک موبائل فون سروس بند رہی۔ تجارتی مراکز اور دفاتر بھی بند رہے۔دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ٹریفک پلان بھی تبدیل کیا گیا ۔