پشاور(ویب ڈیسک)
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر پشاورکے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز سے مائیکروسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آئوٹ انٹری بند رہے گی۔ حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں، چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیاہے۔ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مذکورہ علاقوں میں شامی روڈ پشاور کینٹ گلی نمبر11،ڈیفنس کالونی پشاور کینٹ گلی نمبر1تا12،گلی نمبر21سیکٹر ڈی 4فیزون حیات آباد،گلی نمبر2سیکٹر J4فیزٹو حیات آباد،گلی نمبر2سیکٹرJ2فیزٹو حیات آباد،گلی نمبر4سیکٹرK1فیزتھری حیات آباد،گلی نمبر2سیکٹرK1فیزتھری حیات آباد،گلی نمبر11سیکٹرP2فیزفائیو حیات آباد،گلی نمبر5سیکٹرF3فیز6حیات آباد،گلی نمبر15سیکٹرF9فیز6حیات آباد،گلی نمبر24سیکٹرF10فیز 6حیات آباد،گلی نمبر3سیکٹرDالحرم ماڈل ٹائون حیات آباد،گلی نمبرAخیابان ایریا ورسک روڈ،بلاک 06.B3پارک ویواپارٹمنٹ کینال روڈ ورسک روڈ،گلی نمبرایک ڈاکٹر کالونی درمنگی گارڈن ورسک روڈ،گلی نمبر13آفیسر گارڈن کالونی ورسک روڈ،گلی نمبر پانچ اشرفیہ کالونی ورسک روڈ اور گلی نمبر دو اولڈ شامی روڈ جہانگیرآباد شامل ہیں۔