اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پشاور کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے۔ہنگو، کوہاٹ، بونیر ،سوات، لوئر دیر، کرم، صوابی،مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7  جبکہ گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔