ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابرہیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے کہ گومل یونیورسٹی میں زرعی فیکلٹی کو زرعی یونیورسٹی کا درجہ دیاجائے گا ہم اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی علاقے کی شدید ضرورت ہے کیونکہ ڈیرہ اسماعیل خان ایک زرعی علاقہ ہے اس کے راستہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے بلکہ صوبائی حکومت کے فیصلہ پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ زرعی یونیورسٹی کے قیام سے تعلیم و زراعت کے میدان میں بہت فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی امیر مولانا سلیم اللہ ارشدبھی موجود تھے۔ انہوں نے گومل یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے ملک وقوم کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔