مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بیت المقدس سے باہر جانے پر دوماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ۔ صہیونی حکام نے الشیخ عکرمہ صبری کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ وہ دو ماہ تک بیت المقدس سے باہر نہیں جا سکتے، ان کے سفر پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع ہوسکتی ہے۔دوسری طرف الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائدکردہ پابندی کو غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نارروا پابندیوں کا مقصد انہیں ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا ہے۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں قابض فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کے سامنے سے القصراوی خاندان کی ایک لڑکی کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ۔