ویوو نے زیسس کے اشتراک سے نیا فون X60 Pro پاکستا ن میں مو بائل فوٹو گر افی میں انقلاب بر پا کر دیا
لاہور (ویب نیوز )
سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے آج با قاعدہ پاکستا ن میں پرو فیشنل فوٹو گرافی کی صلا حیت رکھنے والے منفرد فیچر ز، بے مثال ڈیز ائن اور تیز ترین کارکردگی کا حا مل جدید اور اعلیٰ ترین سمارٹ فونX60 Pro متعار ف کر وا دیا گیا ۔X60 Proویوو کی ان اوّلین ڈیوائسز میں سے ایک ہے کہ جنہیں آپٹکس کی اور آپٹو الیکٹرانکس کے شعبہ میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISSکے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ امیجنگ کے بلند ترین معیا رکو یقینی بنانے کے لیے ویوو کے جدید ترین ڈیزائن پر ZEISS کے ساتھ مل کر تیار کیا گیاویوو X60 Proموبائل فوٹو گرافی کے تجربے کو جدت اور اعلیٰ ترین معیار کی ایک نئی جہت سے روشناس کرے گا ۔
اس یادگار مو قع پر ویوو پاکستا ن کے سی ای و ایرک کو نگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ’ ’پاکستا ن میں پرو فیشنل فوٹو گرافی اورویڈیو گرافی کی جدید ترین خصو صیا ت سے آرا ستہ X سیریز کے سب سے پہلے سمارٹ کو متعارف کروانا ہمارے لیے باعث افتخار ہے ۔ مو با ئل فوٹو گرافی کو جد ت سے ہم کنا ر کرنا ، ویو و کی طویل المیعاد کاروباری حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ تھا ، جس کی تکمیل کے لیے ہم نے 175سال سے آپٹکس کی دنیا میں لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISS کے ساتھ اشتراک کیا گیا اور اس معروف ادارے کے ساتھ مل کر اب X60 series کی مصنو عات کا انقلا ب آفریں امیجنگ سسٹم تیا ر کیا جارہا ہے ۔ بہترین نتائج کا حامل X60 Pro اسی سیریز کا شاہکار سمارٹ فون ہے ۔جدید ترین گمبل سٹیبلا ئزیشن 2.0، ایکسٹریم نائٹ ویژن 2.0اور دیگر جدیدخصو صیات سے مزین X60 Pro صارفین کو مختلف مناظر اور صورت حال کی وسیع رینج کے حوالے سے پیشہ ورانہ معیا ر ات کے عین مطابق Ultra-stable طریقہ سے تصاویر اتارنے ا ور ویڈیو بنا نے کی سہو لت فراہم کرتا ہے ، لہٰذا مو بائل فوٹو گرافی میں جدت کی ایک نئی سمت کی جانب یہ پہلا قدم ہے ‘‘۔
X60 ProUltra-Thin Quad-Curveڈیزائن میں دستیاب ہے جس میں تین ریئر کیمروں (48میگا پکسل Ultra-wide Gimbal کیمرہ + 13میگا پکسل وائیڈ اینگل + 13میگا پکسل پوٹریٹ ریئر کیمرہ ) کے ساتھ 32میگا پکسل فرنٹ کیمرہ بھی مو جو د ہے۔
اس ڈیو ائس کی پاور ، کنیکٹیوٹی اور سپیڈ ، غیر معمولی کار کر دگی کے حامل اعلیٰ تر ین سما رٹ فو ن استعمال کر نے والے صارفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لے گی ۔ویوو X60 ProQualcomm Snapdragon 870 پر چلتا ہے جوہر سطح پر بہتر کارکردگی دکھا تے ہو ئے ،صارفین کے لیے سمار ٹ فون کے روزمرہ استعمال کو بہتر اور تیز تر بنا تا ہے ۔اس سمارٹ فون میں نہ صرف سی پی یو اور جی پی یوکی کار کر دگی میں معقول حد تک اضا فہ کیا گیا ہے بلکہ یہ انرجی ایفیشنٹ پر اسیسرز 5Gبیس بینڈ ز سے بھی منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ صا رفین 5Gوائرلیس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو کر بجلی کی طرحتیز سپیڈ سے بنا کسی تعطل فائدہ اٹھا سکیں۔
صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ویووX60 Pro میں 4200mAh کی بڑی بیٹری موجود ہے جو 33Wکی تیز ترین چارجنگ ٹیکنا لو جی سے منٹوں میں چارچ ہو جاتی ہے۔صارفین کو بہترین sensory experience فراہم کرنے کے لیے ویوو X60 Proکا 120Hzری فریش ریٹ اور 240Hzریسپانس ریٹ اس کے AMOLEDڈسپلے پرہر کو نے تک (edge-to-edge) مو ٔثر ہے ۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا X60 Proاس وقت پاکستان بھر میں129,999/-روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دو دلکش رنگوں (Blueاور Black) میں دستیاب ہے۔ فون کو 6اپریل 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو X60 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔صارفین پری آرڈ کے ساتھ وی آئی پی ایکسپیرینس کارڈ اور مفت تحائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔