ملتان کے 2 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ

سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ، دفاتر بند

ملتان (صباح نیوز)ملتان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر شہر کے مزید 2 علاقوں بنگلہ رب نواز خوانی برج اور مدینہ کالونی چوک شاہ عباس پر سمارٹ لاک ڈائون ن نافذ کردیا ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہا کہ سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ، دفاتر بند رہیں گے جبکہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی۔ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔