سپریم کورٹ کے بلدیاتی ادارے پر تفصیلی فیصلے کے بعد قانونی لائحہ عمل اختیار کریں گے

رمضان بازاروں میں 2018ء کے نرخ پر اشیائے صرف فراہم کرینگے،میڈیا سے گفتگو ، عوامی شکایات پر 2 افسران کو معطل

چنیوٹ (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کو ئی ان ہائوس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، ڈرنے والے نہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے  چنیوٹ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ۔سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوئی ان ہائوس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے،ڈرنے والے نہیں ، سپریم کورٹ کے بلدیاتی ادارے پر تفصیلی فیصلے کے بعد قانونی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔انہوں نے چنیوٹ کے5ارب 60کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج سے متعلق کہا کہ چنیوٹ ڈسٹرکٹ پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کیے جائیں گے جس میں روڈ سیکٹر کے 6، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے 2، 2، نکاسی آب اور پولیس لائنز کا منصوبہ شامل ہے، چنیوٹ میں 250 بیڈ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور پولیس لائنز بھی بنائی جائیں گی جس میں فراہمی و نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے دیگر منصوبے بھی شامل ہوں گے، لالیاں میں بوائز کالج اور بھوانہ میں گرلز ڈگری کالج بنانے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، چنیوٹ سرگودھا 67 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا روڈ میگا پراجیکٹ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا، چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لیے کاوش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 2018 ء کے نرخ پر اشیائے صرف فراہم کریں گے، گندم خریداری پالیسی پر عملد رآمد کر کے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔دوسری جانب چنیوٹ دورے کے دوران وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے  چنیوٹ میں عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 2 افسران کو معطل کر دیا گیا ، معطل افسران میں تحصیل دار چنیوٹ ندیم خواجہ اور اکائونٹینٹ اکائونٹ آفس چنیوٹ محمد ارشد گھمن شامل ہیں۔