محکمہ صحت پنجاب میں پرموشن بورڈ نے 60ڈاکٹروںکی ترقی کی سفارش کردی
ماضی میں ڈاکٹرزکوپسندنہ پسندکی بنیادپرترقی دی جاتی تھی
پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت پنجاب میں 32ہزارڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈکس کی بھرتی ممکن ہوسکی
تحریک انصاف کی حکومت سفارش نہیں بلکہ میرٹ کو پروان چڑھارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور (ویب نیوز)محکمہ صحت پنجاب میں پرموشن بورڈ نے مزید60ڈاکٹروںکی ترقی کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق 9سپیشلٹیز کے32ایسوسی ایٹ پروفیسرزکوگریڈ20میں بطور پروفیسرز جبکہ 10سپیشلٹیزکے28اسسٹنٹ پروفیسرزکی گریڈ19میں بطورایسوسی ایٹ پروفیسرزکی ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔سپیشلٹیزمیں پلاسٹک سرجری،پیڈزای این ٹی،نیورولوجی،ای این ٹی، یورولوجی، نیوروسرجری،پیڈزسرجری،پیڈریٹرکس اور مائیکروبیولوجی شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت پنجاب نے بڑے پیمانے پر ڈاکٹرزکی ترقیاں کی ہیں۔ترقی پانے والے تمام ڈاکٹرزکئی سالوں سے محکمانہ ترقیوں کے منتظرتھے۔ماضی میں ڈاکٹرزکوپسندنہ پسندکی بنیادپرترقی دی جاتی تھی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سفارش نہیں بلکہ میرٹ کو پروان چڑھارہی ہے۔قلمدان سنبھالتے ہی محکمہ کوکئی سالوں سے منتظرڈاکٹرزکی ترقیوں کیلئے ورکنگ پیپرزتیارکرنے کے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہتمام ڈاکٹرزکی ترقی سوفیصدمیرٹ پر کی جارہی ہے۔پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت پنجاب میں 32ہزارڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈکس کی بھرتی ممکن ہوسکی۔صوبائی وزیر صحت نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ڈاکٹرزکی ترقیوں کیلئے ورکنگ پیپرزتیارکرنے کی ہدایت بھی کی۔