Qamar Bajwa

آرمی چیف سے چین کے سفیر کی اہم ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر بات چیت
جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین ،ڈنمارک سفراء اور، کینیڈین ہائی کمشنر کی سفیر کی بھی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی (ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔چینی سفیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششو ں اور افغان امن عمل میں بھی پاکستان  کے کردارکوسراہا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف نے پاکستان میں کوڈ ۔19 کے خلاف کوششوں میں چین کے تعاوں پر مہمان شخصیت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی قدر کرتی  ہے ،ملاقات میںڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیص حمید بھی موجود تھے،علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین سفیر، کینیڈین ہائی کمشنر اور ڈنمارک کی سفیر نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یورپی یونین ممالک اور کینڈاسے تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔غیر ملکی سفیروں نے خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان سے سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی ممالک اور کنیڈا سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔