کراچی (ویب ڈیسک)
ملک میں سونے قیمت میں بڑی کمی ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیڑھ ہزار روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 2 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 1287 روپے کمی سے 87 ہزار 448 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہو کر 1730 ڈالر فی اونس ہے۔