imran khan

اوورسیز پاکستانیوں نے لگا تار دسویں ماہ میں 2ارب ڈالر بھیجے جو ان کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے لگاتار دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں جو ان کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ترسیلات زر میں اضافے پر ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور ہیں۔