• سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب 51کروڑ50لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی

کراچی (ویب نیوز)

ماہ جون کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2ارب18کروڑ ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زرپاکستان بھجوائی گئیں۔ یہ رقم مئی کے مہینے کے مقابلہ میں 8کروڑڈارز زائد ہے۔مئی کے مہینہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی ترسیلات زر2ارب10کروڑ ڈالرز رہی تھیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوموار کے روز جاری بیان کے مطابق جون کے مہینہ میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 27کروڑ20لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ۔ برطانیہ میںمقیم پاکستانیوں کی جانب سے جون کے مہینہ میں 34کروڑ20لاکھ ڈالرز سے رائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب جون کے مہینہ میں 51کروڑ50لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے جون کے مہینہ میں 32کروڑ40لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔ بحرین، کویت، قطر اور اومان سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون کے مہینہ میں 27کروڑ 10لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی ہے۔ یورپین ممالک جرمنی، فرانس، سپین، اٹلی،یونان ، سویڈن، ڈنمارک، آئرلینڈ اور بیلجیم میں مقیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 27کروڑ 75لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔ جبکہ ملائیشیاء سے 67لاکھ ڈالرز، ناورے سے 98لاکھ ڈالرز، سوئٹزلینڈ سے 46لاکھ ڈالرز، آسٹریلیا سے 4کروڑ60لاکھ ڈالرز، کینڈا سے 4کروڑ27لاکھ ڈالرز ، جاپان 47لاکھ ڈالرز، جنوبی افریقہ 1کروڑ16لاکھ ڈالرز، جنوبی کوریا92 لاکھ ڈالرز ار دیگر ممالک سے 4کروڑ30لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔