اوورسیز پاکستانیوں کو بر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے پنجاب میں سپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ
سپیشل کورٹس میں اس بات کو بھی یقینی بنائیںگے کہ کورٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سالوں نہ چلیں
پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کورونا بحران کے باوجود جو کردار ادا کیا ہے۔گور نر پنجاب
لاہور (ویب نیوز)اوورسیز پاکستانیوں کو بر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے پنجاب میں سپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ۔اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک سے اپنے کیسز میں ویڈ یو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت سمیت مختلف تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سپیشل کورٹس میں اس بات کو بھی یقینی بنائیںگے کہ کورٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سالوں نہ چلیں بلکہ ان کے فیصلوں کے لیے وقت کی حد بھی مقر رہوگی ۔ اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت عدلیہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کے کیسز کے لیے سپیشل کورٹس کے قیام سمیت دیگر امور پر اہم اجلاس بدھ کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت گور نر ہائوس لاہور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میںایڈیشنل چیف سیکرٹر ی پنجاب ارم بخاری ،سیکرٹری قانون بہادر علی خان ،وجیہہ اللہ کنڈوی ،ڈی جی ڈسٹر کٹ جوڈیشری سعید اللہ مغل ،ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اینڈ اوورسیز کمیشن پنجاب عارف جاوید ،اوورسیز کمشنر خادم عباس ،وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن محمد وسیم رامے ،ڈی جی اوورسیز عشر ت اللہ،ڈائر یکٹر لیگل اوورسیز کمیشن پنجاب راجہ زبیر اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشدمنصور سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹر ی قانون پنجاب بہادر علی خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بر قت انصاف کی فراہمی کیلئے سپیشل کورٹس کے قیام سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی پنجاب ارم بخاری نے اجلاس کے شر کاء کو بتایا کہ واورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام صوبائی محکمے متحد ہوکر کام کر رہے ہیںاور سپیشل کورٹس کے قیام سمیت دیگر معاملات بھی ہم ہر تعاون کیلئے تیار ہیں اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین محمد وسیم رامے نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا اور گور نر پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی پنجاب ارم بخاری اور محمد وسیم کی کار کردگی کو سراہا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج (جمعرات) کو اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین محمد وسیم رامے متعلقہ حکام کے ہمراہ سیکرٹری قانون سے انکے دفتر میں ملاقات کر یں گے اور سپیشل کورٹس کے قیام سمیت دیگر اقدامات کے بارے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کورونا بحران کے باوجود جو کردار ادا کیا ہے ہمیں اس پر فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت کا یہ دوٹوک فیصلہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کسی قسم کے ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات سننے کے لئے خصوصی طور پر کام ہورہا ہے مگر سپیشل کورٹس کا قیام وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اس لیے ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ْچوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے قانون میں تر امیم سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو کسی بھی فورم پر تنہا نہیں چھوڑ ے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپیشل کورٹس میں اس بات کو بھی یقینی بنایاجائے کہ مقدمات سالوں نہ چلیں بلکہ کیسز کے فیصلوں کے لیے وقت کی حدت بھی مقر ر کی جائے