تحریک انصاف کے نومنتخب آزاد  اراکینِ  کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

منتخب اراکین وزارتِ اعلی کے امیدوار میاں اسلم اقبال کے ہمراہ اسمبلی پہنچیں گے

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اہم ترین اجلاس ہوا ۔اعلامیہ کے مطابق  پنجاب میں وزارتِ اعلی کے امیدوار میاں اسلم اقبال سمیت تمام متعلقہ  نومنتخب اراکینِ پنجاب اسمبلی نے جمعہ  کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔  مینڈیٹ پر ڈاکے کے نتیجے میں اپنی نشستوں سے محروم کئے گئے امیدواروں کو صبح اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی گئی۔  پنجاب میں وزارتِ اعلی کیلئے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کو وزارتِ اعلی کے انتخاب کے عمل سے باہر رکھنے کیلئے نہایت شرمناک اور بیہودہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ سینئر قیادت نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر وزارتِ اعلی کی دوڑ میں شامل کی جانے والی فسطائی سوچ کی حامل مجرم صفت مریم نواز کیلئے یہاں بھی ریاستی مشینری کے ذریعے میدان خالی کروانے کی بزدلانہ کوششیں جاری ہیں، تحریک انصاف عوام سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے مسترد کی جانے والی مریم نواز کی ایما پر پشاور ہائیکورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانتیں ملنے کے باوجود پنجاب پولیس کے ذریعے میاں اسلم اقبال کے اغوا کی بھونڈی کوشش کی گئی، تحریک انصاف فسطائیت اور لاقانونیت سے مرعوب ہوئے بغیر تحریک انصاف کے منتخب اراکین وزارتِ اعلی کے امیدوار میاں اسلم اقبال کے ہمراہ اسمبلی پہنچیں گے اور مینڈیٹ چوروں کا مقابلہ کریں گے،تحریک انصاف مینڈیٹ چوروں اور مجرموں کیلئے آئین، قانون اور جمہوریت کو قربان کرکے ملک کو بنانا ریپبلک اور پنجاب کو قزاقوں کا راجواڑہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،تحریک انصاف مینڈیٹ چوروں کی ریاستی سرپرستی کا تماشہ بند ہونا چاہئیے اور چوری شدہ مینڈیٹ عوام کے منتخب نمائندوں کو واپس لوٹا کر ملک بھر خصوصا پنجاب میں آئین و قانون کی بالادستی کی راہ ہموار کی جائے، سینئر قیادت نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف جن عوام نے تمام تر مشکلات کے باوجود فسطائیوں کو اپنے ووٹ سیمسترد کیا ہے وہ اپنا مینڈیٹ چوروں میں بانٹ کر انہیں زبردستی خود پر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے