تحریک انصاف کے تمام 26 اراکینِ سندھ  اسمبلی نے اپنے استعفی چیئرمین عمران خان کو پیش کرد ئیے

سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں ، تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی سندھ

اسلام آباد(ویب  نیوز)

  تحریک انصاف کے تمام 26 اراکینِ سندھ  اسمبلی نے اپنے استعفی چیئرمین عمران خان کو پیش کرد ئیے ، تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے  ہفتہ کو  چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ سندھ میں قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان سمیت دیگر موجود تھے۔ سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفی چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے  گئے۔ پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی سندھ  نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستیں چیئرمین اور پارٹی کی امانت ہیں اور سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے، اہلِ سندھ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے عمران خان کے دست و بازو ہیں،سندھ کرپٹ، نااہل، بددیانت اور سفاک راج سے نجات چاہتا ہے، تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی سندھ  نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف ہی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔