کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں دو روزہ تیزی کے بعد مندی،کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں زائد رہا
ابتداء مثبت زون میں ہوئی ۔سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرزکی فروخت سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا تاہم کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں زائد رہااورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرززائد رہا۔جمعرات کو کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس134پوائنٹس کی تیزی سے45445پوائنٹس تک بھی پہنچا تاہم بعض ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرزکی فروخت سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر 135پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی لیکن کاروبار کے اختتام پرمندی کی شدت میں کمی آئی۔مدی کی وجہ سے مارکیٹ سرمایے میں 18ارب41کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس خسارے سے45311.2245230.18پوائنٹس رہگیا ۔ کے ایس ای30انڈیکس 34.78پوائنٹس گھٹ کر18509.60پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.66 پوائنٹس کمی سے30683.10پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس111.98پوائنٹس کم ہو کر74230.89 پر بند ہوا ۔ جمعرات کومجموعی طور پر374کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 218میں کمی اور22میں استحکام رہا۔جمعرات کو مجموعی طور پر34کروڑ76لاکھ65ہزار735شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز بدھ کو 34کروڑ18لاکھ89ہزار381 حصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 18ارب41کروڑ84لاکھ35ہزار708 روپے گھٹ کر79کھرب03ارب87 کروڑ 81لاکھ77ہزار 74 روپے رہ گیا۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمٹیڈکے 7کروڑ35لاکھ77ہزار شیئرز کے سودے ہوئے جبکہورلڈکال ٹیلی کام کے6کروڑ48 لاکھ80 ہزار شیئرز،ہم نیٹ ورک کے ایک کروڑ94لاکھ79ہزار500شیئرز،ٹی آرجی پاکستان کے ایک کروڑ93لاکھ71ہزار123شیئرز،ورلڈ کال ٹیلی کام کے ایک کروڑ67لاکھ61ہزارشیئرز،ہم نیٹ ورک کے ایک کروڑ73لاکھ71ہزار500شیئرز،غنی گلوہول کے ایک کروڑ30لاکھ81ہزار500شیئرز کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے لحاظ سے سفائرٹیکسٹائلکے حصص کے دام61.05روپے کے اضافے سے875.05روپے اورنیسلے پاکستان کے بھائو41.49روپے کے اضافے سے5851.49روپے ہوگئے جبکہ بھنیرو ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت54.90روپے کی کمی سے895روپے اور اے کے ڈی کیپٹل کے حصص کی قیمت35.01روپے کی کمی سے440.11روپے رہ گئی۔