یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا
مقبوضہ بیت المقدس(ویب نیوز) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیںاشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا ۔