اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا آغازہوگیا ہے تاہم حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اتوار18 اپریل کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ملک بھرمیں سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ 9 ویں تا 12 تک کلاسزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا، آج وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بھی بچے اسکول پہنچے تاہم حاضری انتہائی کم دیکھنے کوملی۔
حکام نے 50 فیصد حاضری کے تحت بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ سکول آنے کی ہدایت کر رکھی یے، نویں سے بارہویں کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے بچوں کو اسکولوں میں بلایا گیا ہے۔
گزشتہ روز میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز کو عید تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کرونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔