آپ وفاق سے ہدایت لے کر دلائل دے دیں،جسٹس محمد علی مظہر کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار

 کورونا صورتحال کے باعث امتحان کے لیے اکٹھا کرنا خطرناک ہوگا،وکیل درخواست گزار

کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ ہائی کورٹ میں اے اور او لیول کے طلبا کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست پرفریقین سے دلائل طلب کر لئے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں اے اور او لیول کے طلبا کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزارت تعلیم نے جواب جمع کردیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ او اور اے لیول کے امتحان کا انعقاد پالیسی فیصلہ ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ آپ وفاق سے ہدایت لے کر دلائل دے دیں۔عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر وکلا کو 22 اپریل کو دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ۔درخواست گزارطلبہ کے وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ دنیا بھر میں امتحانات آن لائن لیے جا رہے ہیں۔پاکستان واحد ملک ہے جہاں امتحانات کے لیے بلایا جارہا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کورونا صورتحال کے باعث امتحان کے لیے اکٹھا کرنا خطرناک ہوگا۔کیمرج طلبہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ اے لیول، او لیول امتحانات صوبائی معاملہ ہے،کورونا سے متعلق بیشترپالیسی وفاقی حکومت طے کررہی ہے۔