(FILES) In this file photo taken on September 09, 2015 shows Jordan's Prince Hamzah Bin Al-Hussein attends a press event in Amman where Prince Ali announced his bid to succeed FIFA president Joseph Blatter. - A top former Jordanian royal aide was among several suspects arrested on April 3, 2021, as the army cautioned Prince Hamzah bin Hussein, the half-brother of King Abdullah II against damaging the country's security. Hamzah is the eldest son of late King Hussein and his American wife Queen Noor. He has good relations officially with Abdullah and is a popular figure close to tribal leaders. (Photo by KHALIL MAZRAAWI / AFP)

عمان (ویب ڈیسک)

اردن کی سینیٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ کے خلاف قانونی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ نظربند نہیں ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اردن کی ریاستی سیکیورٹی عدالت کے سرکاری وکیل نے گذشتہ روزبیان دیا تھا کہ سرکاری استغاثہ نے حالیہ واقعات سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ ان واقعات کا حال ہی میں انکشاف ہوا تھا جن میں حکومت کے خلاف سازش کی گئی تھی،عرب میڈیاکے مطابق ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریاست کی سلامتی عدالت کے سرکاری استغاثہ نے حالیہ واقعات سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی سکیورٹی عدالت کے پبلک پراسیکیوشن نے حالیہ واقعات سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جو چند ہفتے قبل مملکت میں پیش آئے تھے۔ تحقیقات کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں مختلف اور متضاد کردار تھے۔ اس سازش میں ملوث عناصر ریاست کی سلامتی اور استحکام کے لیے واضح خطرہ بن سکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاستی سکیورٹی پراسیکیوشن تحقیقات کے آخری مراحل کو مکمل کرنے اور ان کو ریاستی سیکیورٹی عدالت میں بھیجنے کے لیے قانونی تقاضوں پر عمل پیرا ہے۔اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوئم نے دو ہفتے قبل اردن کے عوام کو ایک پیغام بھیجا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ حکومت کے خلاف سازش کا سر کچل دیا گیا ہے اور اردن اب محفوظ اور مستحکم ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ دنوں کا چیلنج وطن کے لیے مشکل نہیں تھا لیکن یہ سب سے تکلیف دہ تھا۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ حمزہ اپنے محل میں اپنے خاندان کے ساتھ ہیں۔ شہزادہ حمزہ نے اپنے باپ دادا کی روایات کی پاسداری کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے غیر مشروط طور پر اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی اطاعت قبول کی ہے.