ایمبولینس میں ایک ویکسینیٹراور ڈاکٹرتعینات ہوگا
روزانہ کی بنیاد پر 27ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کوکوروناسے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جارہی ہے۔ وزیر صحت پنجاب
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے 60سال عمر سے زائدمعذوریابیمار بزرگ شہریوں کیلئے بڑااقدام اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ آئندہ60سال عمرسے زائدمعذوریابیمار بزرگ شہریوں کو گھروں میں کوروناویکسین لگائی جائے گی۔60سال عمرسے زائدمعذوریابیمار بزرگ شہری 1033پرکال کرکے معلومات فراہم کریں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ60سال عمرسے زائدمعذوریابیمار بزرگ شہریوں کوایمبولیسنزکے ذریعے گھروں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ایمبولینس میں ایک ویکسینیٹراور ڈاکٹرتعینات ہوگا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم کو 60سال عمرسے زائدمعذوریابیمار بزرگ شہریوں کو گھروں میں کوروناویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پنجاب بھرمیں پہلے 65سال عمرسے زائد بزرگ شہریوں کی بیماری یامعذوری کی صورت میں گھروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 27ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کوکوروناسے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جارہی ہے.