نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3099340ہوگئیں ،کیسز14کروڑ62لاکھ27ہزار سے تجاوزکر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں585000ہو گئیں ،کیسز3کروڑ27لاکھ سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں189000سے زائد ہو گئیں جبکہ کیسز1کروڑ66لاکھ سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں383623افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ42لاکھ38ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں102496افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز54لاکھ40ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 107501افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز47لاکھ44ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ دنیا بھر میں 12کروڑ 40 لاکھ 19 ہزار 481 افراد شفایاب بھی ہو گئے ۔