نئی دہلی  (ویب ڈیسک)

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3,46,786 نئے  کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ 2 ہزار 624 اموات ہوئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد شمار کے مطابق  بھارت میں کورونا کی دوسرے لہر کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریبا ساڑھے تین لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مریض اس وبا سے دم توڑ گئے۔ اگرچہ دو لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔دریں اثنا ملک میں جمعہ کو 29 لاکھ ایک ہزار 412 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 13 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 832 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 346786 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف 219838 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں جسے ملاکر اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 67 ہزار 997 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 2552940 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 2624 مریضوں کی موت سے اس مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 189544 ہوگئی ہے،کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی ریاستوں مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں گذشتہ رات آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا کے 25 مریض کی موت ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق روہنی سیکٹر-3 میں واقع جے پور گولڈن اسپتال کے پاس اب صرف آدھے گھنٹے کی آکسیجن بچی ہے، انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 200 سے زائد کورونا مریض موجود ہیں۔ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ حالانکہ اس دوران گذشتہ رات کورونا کے 25 مریض آکسیجن کی کمی کے باعث دم توڑ چکے ہیں.