اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ اتوار سے 60 سے 64 سال کے عمر کے لیے واک ان ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 65 سال اور اس سے زیادہ کے لیے واک ان ویکسی نیشن پہلے ہی جاری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام 60 اور زیادہ عمر کے رجسٹرڈ افراد ویکسی نیشن سینٹر جاکر ویکسین لگوائیں۔این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے، یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی، یورپ بھی ویکسین باہر سے لینے کا سوچ رہا ہے۔