دہشتگردی، نفرت انگیز مواد، 19ہزار 727سوشل میڈیا اکاونٹس بند
تمام سوشل میڈیا اکاونٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کئے گئے ہیں،نیکٹا
بلاک کئے گئے اکائونٹس میں سے 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے
اسلام آباد(ویب نیوز)قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی(نیکٹا)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19 ہزار 727 سوشل میڈیا اکاونٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔نیکٹا کے مطابق یہ تمام سوشل میڈیا اکاونٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کئے گئے ہیں۔نیکٹاکا کہنا ہے کہ ان بلاک کئے گئے اکائونٹس میں سے 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے۔نیکٹا کے مطابق 10ہزار 94سوشل میڈیا اکاونٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے۔نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کی گئی ہیں۔نیکٹا کا مزید کہنا ہے کہ سماجی رابطے کے اداروں نے یہ اکاونٹس پی ٹی اے کی درخواست پر بند کیئے ہیں۔نیکٹا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے 2020 میں 24ہزار 38شکایات سماجی رابطے کے اداروں کو درج کرائی تھیں۔