لاہور (ویب ڈیسک)
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی شدت کے پیش نظر پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند ہیں گجرات میں بھی فوراً بند کیے جائیں، حتیٰ کہ کیمبرج کے اے، او لیول کے امتحانات سمیت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں، ان حالات میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بچوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں، لاہور، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں پہلے ہی ایس او پیز پر عملدارآمد نہیں ہو رہا مجبوراً صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنا پڑی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خدانخواستہ اگر گجرات میں بچوں کے اندر کورونا کی وبا پھیل گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا.