مردان (ویب ڈیسک)
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث ایک ہفتے کے لیے لاک ڈائون نافذ کر دیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف کے مطابق مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔مردان میں اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ مردان پولیس اور انتظامیہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔مردان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بس اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کا کہنا ہے کہ مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے۔ بیشتر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کررہے۔