بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ 23 ہزار 144 نئے کیسز، 2771 اموات
عالمی ادارہ صحت کا بھارت کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار، آکسیجن سلنڈرز اور اسٹاف بھیجنے کا اعلان
نئی دہلی،جنیوا (ویب نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 323144 کورونا کے نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارے کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 23 ہزار 144 کورونا کے نئے کیسز درج ہوئے ہیں،بھارت میں مسلسل چھٹے روزبھی تین لاکھ سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے ، نئی دلی کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے، مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی۔ کورونا کی خوفناک صورتحال کے باعث صحت کے حکام نے شہریوں کو گھروں میں بھی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے وسط تک روزانہ کے کیسز پانچ لاکھ تک پہنچ جائیں گے، عالمی ادارہ صحت نے بھارت کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے آکسیجن سلنڈرز اور اسٹاف بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ترقی پزیر ممالک کو امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا تھا اس میں سے طبی سامان بھارت بھیجا جا رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مودی سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔برطانیہ سے پہلی شپ منٹ طبی امداد لے کر بھارت پہنچ گئی، امداد کی پہلی کھیپ میں 100 وینٹی لیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ایسی خوفناک صورت حال میں بھی بی جے پی رہنما توہم پرستی اور سیاست چمکانے پر لگے رہے۔ جام نگر سے مدھیہ پردیش پہنچنے والے آکسیجن ٹینکر کو روک کر غباروں سے سجایا گیا۔ آکسیجن ٹینکر کی آرتی اتاری گئی اور جب تک وزیر نہیں گئے تب تک آکسیجن ٹینکر کو روکے رکھا گیا۔ مریض انتظار ہی کرتے رہے۔دوسری جانب ممبئی کے مسلم نوجوان شاہ نواز شیخ نے اپنی قیمتی گاڑی اور سونے کی چین اور دیگر قیمتی اشیا بیچ کر آکسیجن سیلنڈر خرید کر لوگوں میں مفت تقسیم کئے۔ ان کے پاس دو سو آکسیجن سیلنڈر ہیں جن سے وہ 4 ہزار کورونا مریضوں کی جان بچا چکے ہیں