کراچی (ویب ڈیسک)
کراچی میں حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جمعرات کو ہوگی۔7 لاکھ سے زائد آبادی والے حلقہ این اے 249 میں بلدیہ ٹائون، اتحاد ٹائون، سعید آباد، اور رشید آباد سمیت دیگر علاقے ہیں۔
جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، مصطفی کمال، پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی سمیت 30 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرلیے، ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ، حلقے کے 75 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔