یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس پر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا
مقبوضہ بیت المقدس(ویب نیوز) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔شرپسندوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس پر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عائدکردیں۔