مہلک وبا کورونا وائر س کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3215686ہو گئیں،کیسز15کروڑ34لاکھ69ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں591056ہوگئیں ،کیسز3کروڑ31لاکھ285ہو گئیں۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرہے جہاں ہلاکتیں218945ہوگئیں،کیسز1کروڑ99لاکھ19ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں407000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ47لاکھ54ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں104819افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز56لاکھ52ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں کورونا سے اموات110862ہو گئیں ،کیسز48لاکھ23ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں127538افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ20ہزار تک پہنچ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 7 لاکھ 88 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 94 لاکھ سے زائدفعال کیسزہیں۔