تل ابیب (ویب ڈیسک)
اسرائیل میں بھارتی ، چلی اور برازیلی طرز کے کورونا کیسز کا انکشاف ہوا ہے ۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں بھارت، چلی اور برازیل میں سامنے آنے والے زیادہ خطرناک کیسز کا بھی پتا چلا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایسے 19 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے متاثرین برازیل، بھارت یا چلی میں سامنے آنے والے کیسز سے ملتے جلتے ہیں ۔ اسرائیلی وزارت صحت نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے سامنے آنیوالے کیسز میں تین باہر سے آنے والے افراد شامل ہیں۔ دو کو برازیلی طرز کا کورونا ہے، ان میں ایک بچہ اور ایک بڑی عمر کا شخص ہے، ایک مریض چلی میں آنے والی کورونا لہر سے متاثر ہے۔اس کے علاوہ بھارت میں کورونا وبا کی طرز کے 19 مریض سامنے آئے ہیں۔ اسرائیل میں بھارت سے آنے والے کورونا مریضوں کی تعداد 60 ہوگئی ۔