مقبوضہ بیت المقدس  (ویب ڈیسک)

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 205 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی روزہ داروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں205 فلسطینیوں کو زخمی کردیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب افسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے وہاں پرموجود فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا جس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔سعودی عرب اور فلسطینی اتھارٹی نے مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوںپر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے القدس میں فلسطینیوںکو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔