جنین (ویب ڈیسک)

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فائرنگ کرکے 2 فلسطینی نوجوان شہیداور ایک کو زخمی کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنین کے قریب سالم چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید اور ایک کو زخمی ہوگیا۔تین فلسطینیوں نے کارلو بندوق سے فوجی چوکی پرحملہ کرنے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی،غرب اردن میں اس نوعیت کا یہ کئی سال کے بعد پہلا کیس ہے جو غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے مزاحمتی حملوں کے مشابہ ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ہلال احمر کے فلسطینی طبی عملے کو شہید اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔