عمان (ویب ڈیسک)

اردن نے ایک بار پھرمسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی اور اسرائیلی فوج کی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام میں اشتعال انگیزی سے باز آئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ کے امور میں اسرائیل کی باربار مداخلت کو کھلی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہیں۔ اسرائیل سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ حرم قدسی کے تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کا احترام کرے اور مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور اور اوقاف میں مداخل بند کی جائے۔ القدس کے محکمہ اوقاف کو آزادی کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے امور چلانے کی اجازت دی جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کے امور میں اسرائیلی مداخلت ناقابل قبول اور کھلی اشتعال انگیزی ہے۔