کراچی :اپریل کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کا رجحان مستحکم
مجموعی فروخت 4.94 ملین ٹن رہی ،اپریل 2020 کے مقابلے میں 40.41 فیصد زائد رہی
کراچی(ویب نیوز)اپریل کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کا رجحان مستحکم رہا، اپریل 2021 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.94 ملین ٹن رہی جو اپریل 2020 میں ہونے والی 3.52 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 40.41 فیصد زائد رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2021 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 4.066 ملین ٹن رہی جو اپریل 2020 کی مقامی کھپت 3.271 ملین ٹن کے مقابلے میں 24.29 فیصد کے نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ سیمنٹ کی برآمدات جو گذشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے دبائو کا شکار تھی 252 فیصد کے بھرپور اضافہ سے 8 لاکھ 77 ہزار 163 ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 2 لاکھ 49 ہزار 127 ٹن رہی تھی۔ اپریل 2021 کے دوران، نارتھ ریجن میں قائم سیمنٹ ملوں نے مقامی طور پر 3.377 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اپریل 2020 کی 2.928 ملین ٹن لوکل فروخت کے مقابلے میں 15.33 فیصد زائد رہی۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں نے گزشتہ ماہ مقامی مارکیٹ میں 6 لاکھ 88 ہزار 239 ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اپریل 2020 میں کی جانے والی 3 لاکھ 42 ہزار 594 ٹن فروخت سے دگنا اضافہ ہے۔ اپریل 2021 میں نارتھ ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ میں 155 گنا بھرپور اضافہ سے 2 لاکھ 50 ہزار 72 ٹن رہی جو اپریل 2020 میں ایک ہزار 609 ٹن تک ہی محدود رہی تھی۔ملک کے جنوبی علاقوں سے اپریل 2021 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 27 ہ،ار 91 ٹن رہی جو اپریل 2020 میں ہونے والی 2 لاکھ 47 ہزار 519 ٹن ایکسپورٹ سے 153.35 فیصد زائد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 سے اپریل 2021 ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت ر (گھریلو اور برآمدات) 48.274 ملین ٹن رہی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 40.555 ملین ٹن کے مقابلے میں 19.03 فیصد زیادہ زائد ہے۔ جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 40.249 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ہونے والی 33.859 ملین ٹن فروخت سے 18.87 فیصد زائد رہی۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی برآمدات 8.025 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ہونے والی مجموعی 6.696 ملین ٹن ایکسپورٹ سے 19.84 فیصد زائد رہی۔ رواں مالی سال کے 10 مہینوں کے دوران، نارتھ ریجن کی سیمنٹ فیکٹری ملوں نے مقامی مارکیٹ میں 34 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نارتھ ریجن کی 28.941 ملین ٹن فروخت سے 17.51 فیصد زائد رہی۔ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران نارتھ ریجن سے سیمنٹ کی برآمدات 12.75 فیصد اضافہ سے 2.161 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.916 ملین ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے 10 مہینوں کے دوران جنوبی ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 26.92 فیصد اضافہ سے 6.241 ملین ٹن رہی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.917 ملین ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 22.69 فیصد اضافہ سے 5.863 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 4.779 ملین ٹن رہی تھی۔