COVID-19 کی عالمی وباء نے رفتار کو تیز کیا ہے جس سے ٹیکنالوجی نے پچھلے ایک سال کے دوران تدریس اور سیکھنے کے عمل میں جدت کو آگے بڑھایا ہے
کراچی (ویب نیوز ) مائیکرو سافٹ نے تعلیم کے نئے چیپٹر کے لیے پڑھنے کا ایک بہتر ماحول پیدا کرنے میں اساتذہ اور طلبہ کی مدد کی خاطر مقرر کردہ Teams میں کئی نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔یہ نئے فیچرز ہر طالب علم کے لیے پرسنلائزڈ لرننگ کے لیے دوسری باتوں کے علاوہ آن لائن کلاس روم تجربے کو منظم کریں گے اور اسائنمنٹس کو زیادہ قابل توجہ،منظم اور دلچسپ بنائیں گے۔یہ اساتذہ کو طلبہ کی مصروفیت اور ان کی جذباتی بہبود کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع دیں گے اور بہتر ہائی برڈ اور فاصلاتی سلسہ ء تعلیم کے لیے بیک وقت تدریس کے دوران کلاس میں شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔
اہم اپ ڈیٹس میں ریڈنگ پراگریس شامل ہے،یہ تعلیم کی خاطر مائیکروسافٹTeams کے لیے ایک ایسا فری ٹول ہے جو طلبہ کو ان کی پڑھنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کم ذہنی دباؤ کا طریقہ فراہم کرتا ہے اور وقت بچانے میں اساتذہ کی مدد کرتا ہے،کلاس پراگریس اور ہر ایک پر توجہ کی نشان دہی میں رہنمائی کرتا ہے۔تعلیم کے لیے Teams میں سپر وائزڈ چیٹ،ڈیجیٹل اور فزیکل دونوں طرح سے طلبہ کی حفاظت میں معاونت کرتا ہے۔اس کے علاوہ تعلیم کی خاطر Teams کے لیے اضافی تعاون کے ٹولز ہیں جو اساتذہ کے لیے گروپ ورک کو بہتر بنانے اور تھرڈ پارٹی apps کی ورائٹی سے اسائنمنٹس جاری کرنے کو آسان بنائیں گے اور جو اسائنمنٹس کرنے والے ہوں گے ان کو آسانی سے دیکھنے میں طلبہ کی مدد کریں گے۔اس کے علاوہ ان میں Minecraft کے لیے نئے اپ ڈیٹس بھی شامل ؎ ہیں۔
مائیکرو سافٹ کی وائس پریذیدنٹ برائے تعلیم Barbra Holzapfel کے مطابق نئے ٹولز اوراپ ڈیٹس پانچ اہم شعبوں کی معاونٹ کے لیے وضع کیے گئے ہیں جو سیکھنے کے مستحکم ماحول کی تخلیق میں اساتذہ کی مدد کرتے ہیں اور تعلیم کو آگے بڑھاتے ہیں۔پچھلے سال میں اساتذہ نے طلبہ کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی پر متنوع طریقوں سے سبقت حاصل کی۔