اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عوام کو ویکسینیشن کرانے کی ترغیب دی۔انہوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئتر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ ہفتہ سے د ودن کی تعطیل کے بعد ویکسینیشن سینٹر دوبارہ کھل گئے ،انہوں نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو یہ ویکسین لگوانے کا بہترین موقع ہے اور اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کسی بھی ویکسینیشن سینٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلا میں نمایاں کمی دیکھی گئی،اس کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔