پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں 14دن کی مزید توسیع کر دی گئی
17سے 30 مئی مکمل لاک ڈاون ہوگا

سرگودھا (ویب  نیوز )پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں 14دن کی مزید توسیع کر دی گئی ، 17 سے 30 مئی مکمل لاک ڈان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں توسیع کرتے ہوئے 17 سے  30 مئی تک نافذ العمل رہے گا، تمام مارکیٹس کے  کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے۔میڈیکل سروسز، فارمیسیز,  ویکسینیشن سنٹرز،پیٹرول پمپ،تندور،ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری سروس اینڈ ای کامرس، کورئیر اینڈپوسٹل سروسز،بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز،کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔ سرگودھا سمیت پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس پازٹیوٹی کی شرح %8 سے زیادہ ہو  وہاں تمام انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔ان اضلاع میں بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، لجھنگ، قصور،خانیوال، لاہور،لیہ، میانوالی، گوجرنوالہ مظفرگڑھ ،اوکاڑہ،  پاکپتن, راجن پور،راولپنڈی، رحیم یار خان،اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شامل ہیں ، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی ، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو %50 سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے ہر قسم کے سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔تمام بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ  کو%50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی  اجازت ہو گی ، صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہو گا۔