ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلا ومیں نمایاں کمی،مزید 76 افراد انتقال کر گئے
وائرس سے مزید 2 ہزار 379 افراد متاثر، 5 ہزار سے زائد صحتیاب

اسلام آباد(  ویب نیوز) پاکستان  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلا ومیں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور 6 ہزار کی سطح تک پہنچ جانے والے یومیہ کیسز 3 ہزار سے کم رہ گئے ہیں۔سرکاری سطح پر عالمی وباو کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 ہزار 379 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 76 افراد انتقال کر گئے۔ملک میں 15 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 7.8 فیصد رہی اور فعال کیسز کم ہو کر 68 ہزار 819 رہ گئے ہیں۔پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 77 ہزار 130 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 19 ہزار 543 زندگی کی بازی ہار گئے۔علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 5 ہزار 288 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 88 ہزار 768 تک جاپہنچی ہے۔موجودہ لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے کے پیشِ نظر عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر تفریحی مقامات بشمول پبلک پارکس، پکنک پوائنٹس، سیاحتی مقامات، ساحلِ سمندر وغیرہ بند رکھے گئے ،ملک میںاتوار کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ اس طر ح کی ہے،کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے پنجاب میں 2 روز کے بعد کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا کے مزید ایک ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 45 مریض انتقال کر گئے۔پنجاب میں مجموعی طو پر کورونا وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 662 افراد متاثر جبکہ 9 ہزار 367 انتقال کرچکے ہیں