Infinix نے NOTE 10 Pro کی لانچ سے قبل اسپیڈسٹر برانڈ ایمبیسیڈرز کا اعلان کر دیا
لاہور۔(ویب نیوز ) پاکستانی ٹی وی اور فلم کے سپر اسٹار فیروز خان اور علیزے شاہ نے NOTE 10 Pro لانچ کے نئے” ا سپیڈسٹر ” برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی ہے۔Infinix نے پریمیم پراڈکٹ کی پیش کش کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں زبردست ترقی حاصل کی ہے۔ برانڈ مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کے طور پر پہلی پوزیشن پر ہے۔
Infinix پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، Joe Hu نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم فیروز خان اور علیزے شاہ کو اپنی جدید NOTE 10 Pro ڈیوائس لانچ کے لئے اسپیڈسٹرمنتخب کرنے پر پرجوش ہیں۔Infinix پراڈکٹس خاص طور پرایسے نوجوانوں کے لئے پیش کی جاتی ہیں جو دنیا میں اپنے منفرد انداز کے ذریعہ سب کی توجہ حاصل کر تے ہیں اور ہمارے دونوں شاندار اسپیڈسٹر اپنے کام کے ذریعہ یہی جذبہ ظاہر کرتے ہیں۔”
فیروز خان اور علیزے شاہ پاکستان کے سب سے زیادہ مشہور نوجوانوں میں سے ایک ہیں۔ فیروز خان پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے انتہائی مقبول اداکار ہیں۔ اس دلکش اداکار نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ علیزے شاہ ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں بہترین ٹیلی ویژن سنسنیشن کا ہم ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے انتہائی مقبول عہد وفا ٹی وی سیریل میں دعا کا کردار ادا کیا ہے۔
Infinix کی جانب سے مشہور شخصیات کے ساتھ یہ تعاون ٹیکنالوجی کی طرف دروازے کھولنے کا ایک نیا طریقہ ثابت ہونے والا ہے جو Infinix کے ساتھ ایک بہترین میچ بناتا ہے کیونکہInfinix پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا بہترین اسمارٹ فون برانڈ ہے پاکستان میں NOTE 10 Pro کی باضابطہ لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاتاہم، شائقین اس ایونٹ کی طرف بھر پور جوش و خروش کا اظہار کررہے ہیں۔