اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید74افراد دم تو ڑ گئے اور مجموعی اموات کی تعداد19617ہو گئی جبکہ 3232نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید74افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 617 تک پہنچ گئی جبکہ نئے کیسز3232رپورٹ ہوئے ،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہو گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھرمیں ایکٹیوکیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔