ملتان (ویب ڈیسک)
ملتان میں محکمہ اوقاف نے آپریشن کرکے جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں، شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ملتان میں جاوید ہاشمی کی بیٹی اور داماد کے ہال کے خلاف محکمہ اوقاف نے آپریشن کیا۔محکمہ اوقاف کا موقف ہے کہ ریکارڈ کے مطابق صرف اوقاف کی زمین وا گزار کروائی جارہی ہے۔دوسری جانب جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چار پشتوں سے خرید ی ہوئی زمین ہے، آپریشن سے پہلے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مالکان کے پاس شادی ہال کی منظوری کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی چادر و چار دیواری پر حملہ نیچ حرکت اور گھٹیا سوچ کا عکاس ہے۔جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو چاہے کرلو، وقت بدل رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اس وقت سے ڈرو جب بچائو کے لیے تمہارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ ان شا اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔