واشنگٹن (ویب ڈیسک)
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وائٹ ہائوس ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں سیز فائر کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو کے دوران مصر اور دیگر پارٹنرز کے ساتھ امریکی انگیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی فوجی آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔