فیصل آباد (ویب ڈیسک)
محکمہ صحت فیصل آباد نے ضلع کے کورونا ویکسینیشن سنٹرز پر اب تک مجموعی طور پرایک لاکھ 84ہزار 93۔افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا نے کادعویٰ کیاہے جن میں ایک لاکھ 46ہزار502 ۔افراد کو پہلی اور 37 ہزار 591کو دوسری خوراک لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرمحمد علی کو ایک اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ سنٹرز پر30 سے 34 سال تک کی عمر کے18611، 35 سے39 سال تک کی عمر کے23961، 40 سے 44 سال تک کی عمر کے 45ہزار 997، 45 سے 49 سال تک کی عمر کے 45076، 50 سے 59 سال تک کی عمر کے 91845، 60 سے 64 سال تک کے33878، 65 سے 69 سال تک کی عمرکے 28357اور70 سال سے زائد عمرکے 30578مرد وخواتین بزرگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 21130 ہیلتھ ورکرز کو بھی کورونا ویکسین لگائی گئی۔