نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں3418430ہو گئیں ،کیسز16کروڑ48لاکھ86ہزار سے تجاوز کرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں601330ہو گئیں ،کیسز3کروڑ37لاکھ74ہزار سے بڑھ گئے ۔
بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں283276ہو گئیں،کیسز2کروڑ54لاکھ95ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں439000افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ57لاکھ35ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں 108040افرادموت کی آغوش میں جا چکے اور کیسز58لاکھ98ہزار 347تک پہنچ گئے ۔ترکی میں45086افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز51لاکھ39ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میںہلاکتیں116575ہو گئیں ،کیسز49لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںکورونا سے 127691افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ50ہزار زائد ہو گئی ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 38 لاکھ 11 ہزار سے زائد اور ایک کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔