اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید104افراد جاں بحق ہو گئے ، مجموعی اموات 19856ہو گئیں ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3256نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہو گئی ۔ملک بھرمیں ایکٹیوکیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے اور 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں،4 ہزار 549 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79  فیصد رہی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 835، خیبرپختونخوا 3 ہزار 827، اسلام آباد 735، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 519 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 552، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 609، پنجاب 3 لاکھ 29 ہزار 913، سندھ 3 لاکھ ایک ہزار 247، بلوچستان 24 ہزار 64، آزاد کشمیر 18 ہزار 360 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔