اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی حکومت نے کورونا ایس او پیز کے تحت تمام طلبہ کے امتحانات لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، رواں سال کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کہا گیا کہ پہلے دسویں اوربارہویں جماعت کےامتحانات ہوں گے جو جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کیے جائیں گے، تاہم امتحانات کی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔
اس کے علاوہ اس مرتبہ موسم گرما کی تعطیلات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے بھی اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر کیا اقدام اٹھاتے ہیں۔